فیس بک کا بغیر اجازت نامناسب تصاویر اپ لوڈ یا شیئر کرنے والے صارفین کو بلاک کے نئے اقدامات کا اعلان

 
0
438

کراچی مارچ 23 (ٹی این ایس): معروف سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک نے پاکستان سمیت 5 ممالک کے ماہرین کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے بغیر اجازت کے نامناسب تصاویر اپ لوڈ یا شیئر کرنے والے صارفین کو بلاک کے نئے اقدامات کا اعلان کردیا۔ فیس بک کے ایک نمائندے نے بتایا کہ کسی کی نامناسب تصاویر اس کی اجازت کے بغیر شیئر کرنا نقصان دہ ہے، ہم ان کی مدد کے لیے کچھ اور کرنا چاہتے ہیں۔ڈیجیٹل رائٹس فانڈیشن (ڈی آر ایف) کی جانب سے جاری ہونے والی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں جب ڈیٹا کا غلط استعمال اور آن لائن ہراساں کرنے کے کیسز کی بات کی جائے تو فیس بک اور واٹس ایپ کا بدترین ٹریک ریکارڈ ہے۔اس بارے میں متاثرہ فرد کی مدد کے حوالے سے فیس بک عہدیدار کا کہنا تھا کہ متاثرین کے ساتھ مشاورت کے بعد معاون تنظیموں اور ماہرین نے بغیر اجازت کے نامناسب تصاویر کی شیئرنگ اور اس کا جائزہ لینے کی ٹولز کو بہتر کرنے کا فیصلہ کیا۔سب سے پہلے پلیٹ فارم کی جانب سے پتہ لگانے والی ایک نئی ٹیکنالوجی کا اعلان کیا گیا، جو فیس بک اور انسٹاگرام پر بغیر اجازت کے شیئر ہونے والی تقریبا عریاں تصاویر یا ویڈیو کا پتہ لگا سکے گی۔واضح رہے کہ اس وقت فیس بک اور انسٹاگرام پر موجود صارفین خود سے نامنساب تصاویر کو رپورٹ کرسکتے ہیں۔