اسلام آباد ( اردو ٹائمز ) پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایف بی آر کی ریکارڈ محصولات وصولی

 
0
76

 وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جون میں اب تک جمع ہونے والے محصولات سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نیکہا کہ پہلی بار فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 26جون تک محصولات کی مد میں7 ہزارارب روپے جمع کرلیے۔وزیر خزانہ نے بتایا کہ 30 جون تک ایف بی آر کی محصولات میں مزید اضافہ ہوگا۔

واضح رہیکہ قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کے لیے 14 ہزار 480 حجم کا بجٹ منظور کرلیا ہے۔حکومت کی جانب سے بہت سی ترامیم بھی کی گئی ہیں، پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی حد 50 روپے سے بڑھا کر 60 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے، جس کے بعد آئی ایم ایف معاہدے کی ایک اور شرط پوری ہوگئی ہے۔بجٹ میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف 9 ہزار 200 سے بڑھا کر 9 ہزار 415 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے، پنشن ادائیگی 761 ارب سے بڑھا کر 801 ارب کردی گئی ہے۔ فنانس بل میں مزید ترمیم کے تحت 215 ارب کے نئے ٹیکس عائدکییگئے ہیں، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم 459 ارب روپیکے بجائے 466 ارب روپے کردی گئی ہے