سابق وزیر اعظم نواز شریف کی لاہور آمد کے پیش نظر میٹرو بس سروس کا روٹ محدود

 
0
454

لاہور 12اگست (ٹی این ایس )سابق وزیر اعظم نواز شریف کی لاہور آمد کے پیش نظر میٹرو بس سروس کا روٹ محدود کردیا گیا ہے جبکہ داتا دربار اور کچہری روڈ سے ملحقہ سڑکیں بھی بند کر دی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق میٹرو بس انتظامیہ کے مطابق نواز شریف اپنے مشن جی ٹی روڈ کے چوتھے روز لاہور پہنچیں گے اور ان کی آمد کے پیش نظر میٹرو بس سروس کو جزوی طور پر معطل کردیا گیا ہے۔ گجومتہ سے شاہدرہ تک چلنے والی میٹرو اب گجومتہ سے ایم اے او کالج تک چلے گی۔ دوسری جانب نواز شریف کی لاہور آمد کے باعث داتا دربار، کچہری روڈ اور شاہدرہ سے ملحقہ سٹرکیں عام ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہیں ۔ ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ آنے اور جانے والی ٹریفک کیلئے سڑک کی دوسری طرف کھول دی گئی ہے۔