اسلام آباد(ٹی این ایس) چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چودھری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

 
0
172

الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چودھری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی جس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل، فواد چودھری اور ان کے وکیل بھی پیش نہیں ہوئے۔
دوران سماعت معاون وکیل کا کہنا تھا کہ اسدعمر نے ڈاکٹر سے طبی معائنہ کرانا ہے، وہ پیش ہوتے رہتے ہیں، لہٰذا آج انہیں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔
الیکشن کمیشن نے اسد عمر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرانے کی ہدایت کردی جب کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چودھری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔