اسلام آباد (ٹی این ایس) پاک بحریہ نے علاقائی خطرات کے باعث آپریشن محافظ البحرکا آغاز کردیا

 
0
3

اسلام آباد (ٹی این ایس) پاک بحریہ نے علاقائی خطرات کے باعث آپریشن محافظ البحرکا آغاز کردیا’ اس کا مقصد قومی توانائی کی ترسیل کے بلا تعطل بہاؤ اور سمندری مواصلاتی راستوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے’ پاک بحریہ کے اسکارٹ آپریشنز، پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کے ساتھ قریبی تعاون اور رابطے میں انجام دیے جا رہے ہیں۔ پاک بحریہ موجودہ سمندری صورتحال سے پوری طرح باخبر ہے اور تجارتی جہازوں کی نقل و حرکت پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے تاکہ ان کی محفوظ اور پرامن آمد و رفت کو یقینی بنایا جاسکے’ پاکستان کی تقریباً 90 فیصد تجارت سمندر کے ذریعے انجام پاتی ہے، اس لیے اس آپریشن کا بنیادی مقصد اہم سمندری راستوں کو محفوظ اور مستحکم رکھنا ہے۔ اس وقت پاک بحریہ کے جہاز دو تجارتی جہازوں کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں، جن میں سے ایک کے آج کراچی پہنچنے کی توقع ہے’ آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ پاک بحریہ ابھرتے ہوئے سمندری سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور قومی جہاز رانی کے تحفظ اور علاقائی سمندری سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے