سابق وزیر داخلہ و سینئر رہنما پیپلز پارٹی سینیٹر رحمان ملک کا بھارت کو لسٹ میں شامل کرنے پر صدر فیٹف کا شکریہ

 
0
174

اسلام آباد 12 اپریل 2021 (ٹی این ایس): سابق وزیر داخلہ و سینئر رہنما پیپلز پارٹی سینیٹر رحمان ملک کا بھارت کو لسٹ میں شامل کرنے پر صدر فیٹف کا شکریہ، مالی جرائم سے نمٹنے کے لئے بھارت کے طریقہ کار کی جانچ کرنے کا فیصلہ کرنے پر صدر فیٹف کا شکرگزار ہوں، وزیر اعظم مودی اور ان کی حکومت کی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی اعانت پر صدر فیٹف کو چار خطوط لکھے ہیں، صدر فیٹف نے کہا تھا وقت آنے پر کسی دوسرے ملک کی طرح ہندوستان کا بھی جائزہ لیا جائے گا، فیٹیف لسٹ میں ہندوستان کو شامل کرنے کے عہد کو پورا کرنے پر صدر فیٹف کا شکر گزار ہوں، فیٹف ٹیم سے رابطہ کرنے کیلئے بھارت کی مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر اور پنجاب کو خط لکھے ہیں، پنجاب اور جموں و کشمیر سے ایک ایک آئی جی رینک کے افسر کو نامزد کرنے کے لئے کہا ہے، گجرات سے کہا گیا ہے کہ وہ ڈی آئی جی رینک کے ایک افسر کو نامزد کریں، وزیر اعظم مودی کو خبردار کرتا ہوں کہ مقبوضہ کشمیر سے اپنا ظالمانہ کرفیو ہٹائے، میرا اگلا قدم مودی کو مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم و مظالم پر عالمی عدالت انصاف میں گھسیٹنا ہے۔