چیئرمین وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ,تیرہ سال کے التوا کے بعد ائی فورٹین میں ترقیاتی کام شروع کر دیئے گئے ہیں

 
0
225

اسلام آباد 14 اپریل 2021 (ٹی این ایس): چیئرمین وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ,تیرہ سال کے التوا کے بعد ائی فورٹین میں ترقیاتی کام شروع کر دیئے گئے ہیں سیکٹر میں سٹرکوں کی تعمیر کا کام 12اپریل سے شروع کر دیا گیا ہے جو پانچ ماہ کی قلیل مدت میں ستمبر 2021 میں مکمل کر لیا جائے گا چیئرمین سی ڈی اے نے دسمبر 2019 میں سیکٹر آئی فورٹین میں ترقیاتی کام شروع کرنے کے احکامات جاری کیے تھے ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارے نے 13سال سے التوا کا شکار سیکٹر آئی فورٹین میں ترقیاتی کام شروع کر دیئے ہیں سیکٹر میں سروس روڈز کا کام تیزی سے جاری ہے 57سو آر ایف ٹی لمبائی پر مشتمل سٹرکیں تعمیر کی جائیں گی سی ڈی اے نے 2007 میں سروس روڈ نارتھ کا کام شروع کیا تھا لیکن قبضہ نہ ہونے کی وجہ سے معاہدہ منسوخ کر دیا گیا تھا جس کے بعد تمام منصوبے منسوخ کر دیئے گئے تھے چیئرمین سی ڈی اے نے ان منصوبوں کا پی سی ون دوبارہ تیار کروایا اور دسمبر 2019 میں سخت ایکشن لیتے ہوئے سیکٹر میں ترقیاتی کام شروع کرنے کے احکامات جاری کیے سیکٹر آئی فورٹین میں ترقیاتی کام شروع کرنے کے لیے ٹینڈر مارچ 2021 میں جاری کیے گئے تھے جبکہ 12اپریل 2021 سے ترقیاتی کاموں کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ چار ہفتوں کے اندر 2000 آر ایف ٹی کا کام مکمل کر لیا جائے گا ترقیاتی منصوبوں کا کام پانچ ماہ کی قلیل مدت میں 11ستمبر 2021 میں مکمل کر لیا جائے گا