راولپنڈی(ٹی این ایس )ایس ایچ او تھانہ صادق آباد راجہ گلتاج کی ہمراہ پولیس ٹیم کارروائی، سٹریٹ کرائم اوررابری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار

 
0
137

ایس ایچ او تھانہ صادق آباد راجہ گلتاج کی ہمراہ پولیس ٹیم کارروائی، سٹریٹ کرائم اوررابری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار،مسروقہ رقم 01 لاکھ 20 ہزار روپے اور زیر استعمال چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد۔ تفصیلات کے مطابق صادق آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کرتے سٹریٹ کرائم اوررابری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں محسن اقبال اور نجم ثاقب شامل ہیں،ملزمان سے مسروقہ رقم 01 لاکھ 20 ہزار روپے اور زیر استعمال چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوا، ملزمان سے مال مسروقہ کی برآمدگی شناخت پریڈ کے بعد کی گئی،ایس پی راول فیصل سلیم کا کہناتھاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنیوالے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔