اسلام آباد : تھانہ لوہی بھیر کے علاقے جاپان روڈ پر ڈاکوؤں کا راج اہل علاقہ خوف زدہ ۔

 
0
4430

جاپان روڈ پر نامعلوم ڈاکوؤں نے اہل علاقہ کا گھروں سے نکلنا محال کر دیا دہاڑے شریف لوگوں کو اسلحہ کی نوک پر لوٹنے لگے ایس ایس پی اسلام آباد سے فوری نوٹس لینے کی اپیل تفصیلات کے مطابق تھانہ لوھی بھیر کی حدود جاپان روڈ پر نامعلوم ڈکیت روڈ کنارے لگے ہوئے پودوں میں چھپ کر بیٹھ جاتے ہیں جیسے ہی کوئی مرد یا عورت سامنے آتی ہے تو پسٹل نکال جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے سب کچھ لوٹ لیتے ہیں آئے روز کئی خواتین و مرد ان کا شکار بننے لگے اہل علاقہ خوف و ہراس کا شکار کسی بھی کام سے نکلنے سے کترانے لگے اہل علاقہ کی متعلقہ پولیس افسران سے اپیل کی ھے کہ ان چوروں اور ڈاکوؤں کو فوری طور پر گرفتار کئے جانے کے ساتھ پولیس کی گشت کو یقینی بنائی جاۓ تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکے اور اپنی جمع پونجی کو محفوظ بنا سکے