راولپنڈی(ٹی این ایس )ایس ایچ او روات حامد کاظمی کی ہمراہ پولیس ٹیم بڑی کاروائی

 
0
181

ایس ایچ او روات حامد کاظمی کی ہمراہ پولیس ٹیم بڑی کاروائی،15 روز پہلے تاوان کے لئے اغواء کیا گیا بزنس مین بازیاب، 02 اغواء کار گرفتار،مغوی حبیب الرحمن کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا،مغوی کو بحریہ ٹاؤن فیز 7 سے گن پوائنٹ پر اغواء کیا گیا تھا، اغواء کاروں نے 50 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق روات پولیس نے مغوی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تمام ٹیکنیکل وسائل اور ہومن انٹیلیجنس کے ذریعے مغوی حبیب الرحمن کو بحفاظت بازیاب کرواتے ہوئے اغواء کاروں کو گرفتار کر لیا،گرفتار اغواء کاروں کی شناخت ارسلان اور جلیل کے ناموں سے ہوئی،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہناتھاکہ ملزمان کے ساتھیوں سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا،سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی نے مغوی کی بازیابی کے لیے ایس پی صدر کی براہ راست نگرانی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی،سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر، اے ایس پی صدر اور روات پولیس کو مغوی کی بحفاظت بازیابی پر شاباش دی۔