ہری پور(ٹی این ایس) تھانہ سراۓ صالح کی حدود موضع گاندھیاں میں صبح چار بجے کے قریب شدید بارش سے کچا مکان زمین بوس

 
0
190

 تھانہ سراۓ صالح کی حدود موضع گاندھیاں میں صبح چار بجے کے قریب شدید بارش سے کچا مکان زمین بوس ھو گیا ۔مکان کی چھت گرنے سے سابق کسان کونسلر اسحاق ولد اسماعیل اور اس کی بیوی جاں بحق ھو گئے ۔جب کہ گھر کے باقی افراد دوسرے کمرے میں ھونے کی وجہ سے معجزانہ طور پر بال بال بچ گئے۔اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ارد گرد کے رھائشی افراد فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور انھوں نے امدادی کاروائیوں میں حصہ لیا ۔۔