لاہور (ٹی این ایس)نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نظریہ پاکستان روڈ پرپروٹیکٹیڈ یو ٹرنز کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو

 
0
156

پنجاب میں یونیورسٹیوں میں ہراسگی کے واقعات کی سدباب کیلئے خاتون صوبائی سیکرٹری کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی جائے گی۔محسن نقوی
طالبات کی پروٹیکشن کیلئے ہر یونیورسٹی میں خاتون پروفیسر کی سراہی میں ہراسمنٹ سیل قائم ہوگا۔محسن نقوی
جو الیکشن کمیشن کہے گا وہ کریں گے۔محسن نقوی
سیاسی پارٹی کو خوش کرنے نہیں آئے۔محسن نقوی
(ن) لیگ،پی پی اورپی ٹی آئی کو شکایت ہوسکتی ہے پیشگی معذرت کرتا ہوں۔محسن نقوی
صوبائی اوریونیورسٹی لیول پر ہراسمنٹ سیل دو دن میں کام شروع کردیں گے۔محسن نقوی
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سکینڈل کی تحقیقات کیلئے عدالت عالیہ کو جج نامز د کرنے کی درخواست دی ہے،امید ہے نامزدگی کے 15دن کے اندر رپورٹ سامنے آجائے گی۔محسن نقوی
والدین کیلئے یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم بچیوں کے تحفظ کے احساس کو یقینی بنانا چاہتے ہیں۔محسن نقوی
بہاولپورسکینڈل میں کچھ حقیقت ہے اورکچھ مبالغہ آرائی سے کام لیا گیا۔محسن نقوی
ایف آئی اے سمیت اداروں کی رپورٹس آچکی ہیں لیکن جوڈیشنل کمیشن کی رپورٹ حتمی تصور کی جائے گی،جو بھی ملوث ہوا سزا سے نہیں بچ سکے گا۔ محسن نقوی
15دن میں نظریہ پاکستان روڈ کا یوٹرن مکمل کرنے پر ڈی جی ایل ڈی اے اوران کی ٹیم کو شاباش دیتا ہوں۔محسن نقوی
نظریہ پاکستان روڈ کو مکمل طورپر سگنل فری کرنے کیلئے مزید دو یوٹرن بنائے جائیں گے۔ محسن نقوی
ڈی جی ایل ڈی اے کے موثر فالواپ کی وجہ سے ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل ممکن ہورہی ہے۔محسن نقوی
محرم الحرام اللہ کے فضل و کرم سے پرامن گزرا پولیس کی پوری توجہ جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی پر ہے۔ محسن نقوی
جرائم کی شرح میں کمی آرہی ہے اورانشاء اللہ جلد مزید کمی آئے گی۔ محسن نقوی
پولیس مقابلوں کا تاثر درست نہیں،جو پولیس پر گولی چلائے گا اسے ایسے ہی جواب ملے گا۔ محسن نقوی
صوبائی وزراء عامر میر،منصور قادر،سی سی پی او،کمشنر،ڈپٹی کمشنر،سی ٹی او،چیف انجینئر ایل ڈی اے اوردیگرحکام بھی موجود تھے