لاہور (ٹی این ایس)محسن نقوی نے جنرل ہسپتال میں اسلام آباد میں جج کی اہلیہ کے تشدد کا نشانہ بننے والی بچی رضوانہ کی عیادت کی،والدہ سے ملاقات،دلاسہ دیا

 
0
116

محسن نقوی نے بچی کی خیریت پوچھی اور ڈاکٹر زسے صحت کے بارے میں اپ ڈیٹ لیں،ڈاکٹرز نے بتایا کہ بچی کی حالت تشویشناک ہے
بچی کا ڈاکٹرز کی 12 رکنی ٹیم علاج کر رہی ہے اورزندگی کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں،بچی کوبہترین علاج معالجہ فراہم کیا جائیگا
کیس اسلام آباد پولیس نے درج کیا،وزیراعلیٰ محسن نقوی اس ضمن میں وزیراعظم پاکستان محمد شہبازشریف سے بات کرینگے
بچی پر بدترین تشدد کیا گیا،مظلوم خاندان کو انصاف دلائیں گے اورہرممکن مدد کریں گے:محسن نقوی
لاہور31جولائی:نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آج جنرل ہسپتال میں اسلام آباد میں جج کی اہلیہ کے تشدد کا نشانہ بننے والی بچی رضوانہ کی عیادت کی۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بچی رضوانہ کی والدہ اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں دلاسہ دیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بچی رضوانہ کی خیریت پوچھی اور ڈاکٹر زسے بچی کی صحت کے بارے میں اپ ڈیٹ لیں،ڈاکٹرز نے بتایا کہ بچی کی حالت تشویشناک ہے تاہم ہم بچی کی زندگی بچانے کیلئے پوری کوشش کررہے ہیں۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ بچی رضوانہ کا ڈاکٹرز کی 12 رکنی ٹیم علاج کر رہی ہے اوربچی رضوانہ کی زندگی کیلئے ڈاکٹرز ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔بچی کوبہترین علاج معالجہ فراہم کیا جائے گا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے بچی کی صحت یابی کیلئے دعا کی۔محسن نقوی نے کہا کہ بہیمانہ تشدد کا واقعہ اسلام آباد میں پیش آیا اور کیس اسلام آباد پولیس نے درج کیا ہے۔وزیراعلیٰ محسن نقوی اس ضمن میں وزیراعظم پاکستان محمد شہبازشریف سے بات کریں گے۔مظلوم خاندان کو انصاف دلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بچی پر بدترین تشدد کیا گیا، ملزمہ قانون کے تحت سخت سزا کی حق دار ہے۔بچی رضوانہ کی والدہ نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کو بہیمانہ تشدد اورظلم کے بارے میں بتایا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ بچی رضوانہ کی حالت دیکھ کر بہت دکھی ہوں اورپنجاب حکومت مظلوم خاندان کی ہرممکن مدد کرے گی۔چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان اور انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور بھی ہمراہ تھے۔پرنسپل لاہورجنرل ہسپتال،پروفیسر ڈاکٹر الفرید ظفر،پروفیسر جودت سلیم اورایم ایس ڈاکٹر خالد بن اسلم بھی اس موقع پر موجود تھے۔