خیبرپختونخوا(ٹی این ایس)خیبرپختونخوا ضمنی بلدیاتی انتخابات، متھرا میں پی ٹی آئی کامیاب، حویلیاں میں دوسرے نمبر پر

 
0
77

چیئرمین تحصیل کونسل متھراپشاور اور تحصیل کونسل حویلیاں ایبٹ آبادکے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، چیئرمین تحصیل کونسل متھرا کے انتخابات میں پی ٹی آئی امیدوار کامیاب ہو گئے ،جبکہ چیئرمین تحصیل کونسل حویلیاں کے الیکشن میں آزاد امیدوار آگے ہے۔

تفصیلات کے مطابق آر او کو چیئرمین تحصیل کونسل متھرا کے ضمنی انتخاب کے 155پولنگ اسٹیشن کے غیرحتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی امیدوار انعام اللہ 20333 ووٹ لیکر کامیاب ،جے یو آئی امیدوار رفیع اللہ 13564 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر،جماعت اسلامی امیدورا افتخار احمد 9546 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے ۔دوسری جانب ایبٹ آباد کی تحصیل کونسل حویلیاں کے نتائج تاخیر کا شکار ہو گئے،31 پولنگ سٹیشنوں کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں،103 پولنگ سٹیشنوں کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار عزیر شیر خان17203کیساتھ آگے ہیں،پاکستان تحریک انصاف امیدوار 14648ووٹ کے ساتھ دوسرے، مسلم لیگ ن کے امیدوار11225 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔