اسلام آباد(ٹی این ایس ) پاکستان میں کاسمیٹک سرجریز کا بڑھتا رحجان

 
0
44

پاکستان میں کاسمیٹک سرجریز کا رحجان بڑھتا جا رہا ہے اور بڑی تعداد میں لوگ اپنے خدوخال تبدیل کر کے کسی اور جیسا خوبصورت دکھنے کے لیے نہایت مہنگے ٹریٹمنٹس کروانے لگے ہیں۔ اس سماجی رجحان کی وجوہات کیا ہیں
اردو ٹائمز
سے جانی
پُر کشش نظر آنے کی دوڑ میں ہر شخص صحیح و غلط کی تفریق کو مٹا بیٹھا ہے۔ پاکستان میں صاحب حیثیت لوگ دھڑا دھڑ کاسمیٹک سرجریز کرا رہے ہیں، متوسط طبقے والے ناتجربہ کار ڈاکٹروں اور سستے بیوٹی پارلرز کے ہاتھوں لٹ رہے ہیں جبکہ غریب ان سرجریز کے زریعے خوبصورت ہونے کے خواب سجا رہے ہیں۔
پاکستان میں کاسمیٹک سرجریز کا رواج ہر گزرتے دن کے ساتھ زور پکڑتا جا رہا ہے، جس کی ایک وجہ اس علاج کا سستا ہو کر متوسط طبقے کی پہنچ میں آنا بھی ہے۔ اسی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کو دیکھ کر بہت سے بیوٹی پارلرز اور غیر تربیت یافتہ ڈاکٹرز معصوم لوگوں کو نہ صرف بیوقوف بنا رہے ہیں بلکہ بہت سی متعدی بیماریاں بھی پھیلا رہے ہیں۔
ہر کوئی خوبصورت کیوں لگنا چاہتا ہے؟
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ سب کو خوبصورت کیوں لگنا ہے؟ ہمارے اردگرد ایسے کیا عوامل ہیں جو جازب نظر دکھنے کے لیے لوگوں کو ڈاکٹروں کی چھریوں تلے دھکیل رہے ہیں اور لوگ اپنی زندگی اور صحت کی پرواہ کیے بغیر اس دوڑ میں شامل ہیں یا شامل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔