جہلم(ٹی این ایس )محکمہ پولیس ضلع جہلم (ماہ جولائی کارکردگی رپورٹ جاری ۔

 
0
185

کل مال مسروقہ برآمد 56لاکھ31ہزار133 روپے 05گینگ گرفتار
جہلم پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرناصر محمود باجوہ کی کمانڈ میں ضلع جہلم میں امن و امان برقرار رکھنے، اغواء،قتل / اندھے قتل،چوری،ڈکیتی،رابری جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات کی ٹریسنگ،ملزمان کی گرفتاری، منشیات جیسی لعنت کے مکمل خاتمے، جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کی جس کے لئے جہلم پولیس دن رات مصروف عمل ہے۔ کمیونٹی پولیسنگ، بروقت انصاف کی فراہمی، لوگوں کے جان و مال کی حفاظت اور سیکورٹی مہیا کرنے کے لیے جہلم پولیس ہمہ وقت تیار ہے اسی طر ح امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے جہلم پولیس کی طرف سے ضلع کے داخلی وخارجی پوائنٹس کے علاوہ شہر کے اہم مقامات پر ناکہ بندی بھی کی گئی ہے۔

گزشتہ ماہ میں کل100مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا جن میں سے09مجرمان اشتہاری نہایت سنگین مقدمات میں مطلوب تھے جبکہ53عدالتی مفروران کو گرفتار کیا،

05گینگ ٹریس،مجرمان17گرفتار،جن سے برآمدگی مالیتی56لاکھ31ہزار133 روپے،جن سے اسلحہ2عدد پسٹل30بور معہ05ضرب روندز برآمد،
منشیات کے48مقدمات درج جبکہ49ملزمان گرفتار،ملزمان کے قبضہ سے چرس34کلو480گرام، ہیروئن 03کلو300گرام،آئس720گرام اور شراب کی432بوتلیں برآمد کی گئیں جبکہ03شرابی بحالت نشہ گرفتار،

غیر قانونی اسلحہ کے40 مقدمات درج،40ملزمان گرفتار، جن سے پسٹلز36عدد، ،رائفل03عدد، کلاشنکوف01عدد گن 12بور02عدد،چاقو ،حنجر01عدد اور311روندز برآمد،

قمار بازی کے03مقدمات درج،10ملزمان گرفتار، جن سے ریکوری قمار بازی کی رقم01لاکھ65ہزارروپے،03عددموبائل فونز، آلات قمار بازی برآمد،

مکمل چالان کی شرح49فیصد رہی،

محکمانہ احتساب کی پالیسی پر عملدرآمد ہوتے ہوئے پولیس افسران و ملازمین کے103شوکاز نوٹس کے متعلق سزا و جزا ء کے احکامات جاری کیے،

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کل8174چالان جس پر17لاکھ65ہزار500روپے کا جرمانہ کیا گیا،

پولیس خدمت مراکز جہلم میں شہریوں کوفراہم کی جانے والی سہولیات میں 11004افراد نے استفادہ کیا،

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے گزشتہ ماہ میں بذریعہ کمپلینٹ 339سائلین کی شکایات کو سنااور ان پر احکامات جاری کیے .