ہری پور(ٹی این ایس )سسٹنٹ کمشنر ہری پور مس لبیقہ اکرم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز، نمائندہ ریسکیو 1122اور صدر پرائیوٹ کشتی ایسوسی ہری پور کے ساتھ میٹنگ

 
0
139

آج اسسٹنٹ کمشنر ہری پور مس لبیقہ اکرم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز،

SDFO
فاریسٹ، نمائندہ ریسکیو 1122اور صدر پرائیوٹ کشتی ایسوسی ہری پور کے ساتھ میٹنگ کی اور درجہ ذیل ہدایات جاری کیں۔(1)تمام کشتیاں رجسٹرڈ ہوں اورکشتی والے کے پاس کارڈ ہونا لازمی ہے۔(2)کسی بھی کشتی میں سواریاں اور وزن حد سے تجاوز نہ ہو۔ (3)کشتی پر سوار جتنی بھی سواریاں ہیں ان سب نے لائف جیکٹس پہنی ہوں۔نیز کشتی میں آگ بجھانے والے آلات موجود ہوں۔ (4) کشتی مالکان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ درجہ بالا ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کریں تا کہ کسی بھی ناگہانی ۤآفات سے بچا جا سکے،