راولپنڈی(ٹی این ایس ) ایس ایچ او صادق آباد راجہ گلتاج کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

 
0
105

ایس ایچ او صادق آباد راجہ گلتاج کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ۔ نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار،06 ایل سی ڈی،04 سی پی یو،04 لیپ ٹاپ اور 50 ہزار نقدی برآمد۔تفصیلات کے مطابق صادق آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتارکرلیا، ملزمان کی شناخت عدنان محمود اور عاقب نواز کے نام سے ہوئی،ملزمان سے 06 ایل سی ڈی،04 سی پی یو،04 لیپ ٹاپ اور 50 ہزار نقدی برآمد ہوئی، ایس پی راول فیصل سلیم کا کہناتھاکہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے،منظم اورمتحرک گینگز کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جارہی ہے۔