اسلام آباد(ٹی این ایس )سی ڈی اے : غیر قانونی کار شو رومز کے خلاف کارروائی،متعدد سیل

 
0
98

 چیئرمین سی ڈی اے نور الامین مینگل کی ہدایت پر اسلام آباد میں غیر قانونی کار شو رومز کے خلاف کارروائی۔سی ڈی اے کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق غیر قانونی کار شورومز کے خلاف کارروائیوں کے دوران مختلف سیکٹرز اور مراکز میں بنائے گئے غیر قانونی شو رومز سیل، آپریشن کے پہلے روز F-10 اور F-11 مرکز سمیت بلیو ایریا میں 28 غیر قانونی شو رومز کو سیل کیا گیا ۔

،غیر قانونی کار شورومز کے خلاف کارروائیوں میں بلڈنگ کنٹرول، انفورسمنٹ، اسٹیٹ کے عملے نے شرکت کی غیر قانونی شو رومز نہ صرف پبلک پارکنگ ایریاز پر قابض تھے، بلکہ پیدل چلنے والوں کو بھی مسائل کا سامنا تھا، سی ڈی اے چیئرمین سی ڈی اے نور الامین مینگل کی ہدایت پر بزریعہ اشتہارات پراپرٹیز مالکان کو متنبہ کیا گیا تھا کہ وہ اپنی پراپرٹیز کو غیر قانونی استعمال نہ کریں۔

سی ڈی اے غیر قانونی استعمال ہونے والی تمام عمارات اور پراپرٹیز کو سربمہر کیا جائے گا اور دوسرے مرحلے میں لیز منسوخ کردی جائے گی، سی ڈی اے سی ڈی اے کی طرف سے دی گئی مہلت ختم ہونے اور متعدد نوٹسز جاری ہونے کے بعد ایک تفصیلی سروے کیا گیا، سی ڈی اے تمام مراکز میں قائم غیر قانونی کار شو رومز کی لسٹ مرتب کی گئی ہے