لاہور(ٹی این ایس )مونس الٰہی کے سیکرٹری سہیل اصغراعوان کو گرفتار کر لیا

 
0
190

نیب لاہورنے مونس الٰہی کے سیکرٹری سہیل اصغراعوان کو گرفتارکرلیا ۔سہیل اصغر اعوان پر سرکاری ٹھیکوں میں مبینہ کک بیکس وصول کرنے کے الزام ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیب نے ملزم کو احتساب عدالت کے جج زبیرشہزاد کیانی کی عدالت میں پیش کیا ۔نیب نے موقف اختیارکیا کہ ملزم پرکروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کا الزام ہے۔ ملزم نے سرکاری ٹھیکوں سے مبینہ کک بیکس وصول کیں جس کے تمام شواہد موجود ہیں۔
قانون کےمطابق ملزم سہیل اصغراعوان سے دستاویزات سمیت دیگرچیزیں ریکورکرنی ہیں ۔ عدالت ملزم کاجسمانی ریمانڈ فراہم کرنے کا حکم دے۔عدالت نے کاروائی کرتے ہوئےملزم سہیل اصغرکا سولہ اگست تک جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پرنیب تفتیشی سے تحقیقات کی رپورٹ طلب کرلی