راولپنڈی (ٹی این ایس ) ایس ایس پی آپریشنز فیصل سلیم کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری،شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے

 
0
140

ایس ایس پی آپریشنز فیصل سلیم کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری،شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے، مارک کردہ درخواستوں پر دئیے گئے احکامات پر قانونی کاروائی کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز فیصل سلیم نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا،ایس ایس پی آپریشنز نے شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے،ایس ایس پی آپریشنز فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ مارک کردہ درخواستوں پر قانونی کاروائی کرکے رپورٹ پیش کی جائے، تھانہ میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں، شہریوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔