اسلام آباد(ٹی این ایس )شاہد خاقان عباسی اور دیگر کےخلاف نیب کیس اسپیشل جج سینٹرل کو منتقل

 
0
117

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر کے خلاف نیب کی جانب سے بنائے گئے ایل این جی ریفرنس کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
شاہد خاقان عباسی اور دیگر کے خلاف نیب کیس اسپیشل جج سینٹرل کو منتقل کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ شاہد خاقان عباسی کے شریک ملزمان نے نیب ترمیم کے تحت عدالتی دائرہ اختیار چیلنج کیا تھا۔
آج احتساب عدالت میں ہونے والی کیس کی سماعت کے دوران جج محمد بشیر نے عدالتی دائرہ اختیار پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے نیب کیس اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کو منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت ایف آئی اے سے متعلق کیسز سنتی ہے۔
واضح رہے کہ ایل این جی ریفرنس میں شاہد خاقان عباسی سمیت 15 ملزمان نامزد تھے۔
شریک ملزمان میں مفتی اسماعیل، عبداللّٰہ خاقان عباسی، شیخ عمران الحق، حسین داؤد اور عبدالصمد داؤد شامل ہیں