راولپنڈی(ٹی این ایس ) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کا لیاقت باغ خدمت مرکز کا اچانک معائنہ

 
0
167

 ۔ 15خدمت مرکز میںفراہم کردہ سہولیات کو چیک ، آپریٹر کی ورکنگ کا جائزہ لیا،تمام لائسنسنگ سینٹر میں پاکستان کے ہر شہری کےلئے لائسنسنگ سروسز کی فراہمی جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان نے لیاقت باغ 15خدمت مرکز کا اچانک دورہ کیا،15خدمت مرکز میں موجود سہولیات کا جائزہ لیا اور فرداًفرداً آپریٹر کی ورکنگ کا جائزہ لیتے ہوئے تمام آپریٹر کو شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ضروری احکامات جاری کیے۔شہریوں نے سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کیجانب سے بہترین لائسنسنگ سروسز فراہم کرنے پر سی ٹی او تیمور خان کا شکرکہ ادا کیا۔ اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان کا کہنا تھا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے حکم شہریوں کو ٹریفک کی سہولیات کی فراہمی اور خدمت کے پیش نظر پولیس سروسز کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ، ضلع راولپنڈی کے تمام لائسنسنگ سینٹر میں پاکستان کے ہر شہری کےلئے لائسنسنگ سروسزفراہم کی جا رہی ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کو بہترین ٹریفک انتظامات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے شہری ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کےلئے راولپنڈی ٹریفک پولیس کو خدمت کا موقع دیںاور صرف اصلی شناختی کارڈ کے ذریعے راولپنڈی کے کسی بھی لائسنسنگ سینٹر سے فراہم کردہ سروسز سے استفادہ کریں۔