اسلام آباد(ٹی این ایس)تربیلا ڈیم مکمل بھر گیا

 
0
124

اسلام آباد : تربیلا ڈیم مکمل بھر گیا، 58 لاکھ 9 ہزار ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کر لیا گیا۔واپڈا ترجمان کے مطابق تربیلاڈیم مکمل بھر گیا ہے۔ ڈیم میں اس وقت پانی کی سطح ایک ہزار550 1 فٹ ہے۔

تربیلا ڈیم میں اس وقت 58 لاکھ 9 ہزار ایکڑ فٹ پانی موجود ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی وافر مقدار میں موجودگی ملک کے زرعی شعبے اور سستی پن بجلی کی پیداوار کیلئے نہایت خوش آئند ہے۔
اپنی تکمیل سے آج تک تربیلا ڈیم پراجیکٹ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ اس پراجیکٹ سے زرعی مقاصد کے لئے پانی مہیا کیا جاتا ہے، سیلاب سے بچائو میں مدد ملتی ہے اور نیشنل گرڈ کو سستی بجلی فراہم کی جاتی ہے۔

تربیلا ڈیم میں قابل استعمال پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 58 لاکھ 9 ہزارایکڑ فٹ ہے۔ تربیلا پاکستان میں بجلی پیدا کرنے کا بھی سب سے بڑا پن بجلی گھر ہے۔

تربیلا چوتھا توسیعی منصوبہ مکمل ہونے پر تربیلا پن بجلی گھر سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 4 ہزار 888 میگاواٹ ہو چکی ہے۔ جبکہ تربیلا پانچویں توسیعی منصبے کی تکمیل کے بعد یہ صلاحیت بڑھ کر 6 ہزار 418 میگاواٹ ہو جائے گی۔
اعدادوشمار کے مطابق تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں آج پانی کی آمد واخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی:
دریا:
کابل(نوشہرہ کے مقام پر): آمد 40 ہزار900 کیوسک اور اخراج 40 ہزار900 کیوسک، خیرآباد پل:آمد 2 لاکھ 22 ہزار700کیوسک، اخراج2 لاکھ 22 ہزار700 کیوسک،جہلم (منگلاکے مقام پر):آمد 31 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 10 ہزارکیوسک، چناب (مرالہ کے مقام پر): آمد 83 ہزار 200کیوسک اور اخراج 54 ہزار300 کیوسک۔
بیراج:
جناح: آمد 2 لاکھ 16ہزار 200کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 8 ہزار 200کیوسک، چشمہ: 2لاکھ 28 ہزار 500کیوسک اوراخراج 2 لاکھ 10 ہزار 500کیوسک، تونسہ: آمد3 لاکھ 10 ہزار900 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 93 ہزار100 کیوسک،گدو :آمد 2 لاکھ 77 ہزار500کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 44 ہزار400 کیوسک، سکھر: آمد 2 لاکھ 34 ہزارکیوسک اور اخراج 1 لاکھ 79 ہزار500 کیوسک، کوٹری:آمد 2 لاکھ 46 ہزار 900کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 7 ہزار500 کیوسک،تریموں: آمد 70 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 62 ہزار 200 کیوسک، پنجند: آمد 69 ہزار600 کیوسک، اور اخراج 54 ہزار200 کیوسک۔
آبی ذخائر:
تربیلا:ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1550.00 فٹ ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.809 ملین ایکڑ فٹ۔
منگلا:ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1238.15 فٹ ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 7.050 ملین ایکڑ فٹ۔
چشمہ:ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 644.00 فٹ ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.100 ملین ایکڑ فٹ۔
تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہاؤ کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل آج صبح 6 بجےکی ہے۔