اسلام آباد ٗفائرنگ سے زخمی ہونے والے سابق ایڈیشنل ایڈو وکیٹ جنرل سندھ سیدین زیدی دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے

 
0
635

اسلام آباد نومبر 30(ٹی این ایس)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے  سابق ایڈیشنل ایڈو وکیٹ جنرل سندھ سیدین زیدی  ہسپتال میں دورانِ علاج زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئےہسپتال ذرائع نے مذکورہ شخص کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ کی امام بارگاہ کے قریب فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد اب 2 ہو گئی ہے۔ حملے میں 4 افراد زخمی ہوئے تھے۔پولیس کے مطابق سیکٹر آئی ایٹ میں موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم ملزموں نے امام بارگاہ باب العلم کے قریب نماز مغرب کی ادائیگی کے بعد نکلنے والوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔واقعہ میں اسی وقت جاں بحق ہونے والا حْب دار حسین انٹیلی جنس بیورو کا ملازم اور ضلع اٹک کا مکین تھا ٗذرائع کے مطابق ملزمان گھات لگائے بیٹھے تھے اور فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔