اسلام آباد(ٹی این ایس)آل پاکستان چائینیزاوورسیز یوتھ فیڈریشن کے زیرانتظام جشن آزادی کرکٹ میچ میڈیا الیون نے جیت لیا

 
0
123

جشن آزادی تقریبات کےسلسلے میں آل پاکستان چائینیز اوورسیز یوتھ فیڈریشن کے زیر انتظام کھیلےجانےوالےجشن آزادی کرکٹ میچ میں سینئرصحافیوں پرمشتمل میڈیا الیون ٹیم نےشوبز الیون کو4 وکٹوں سے ھرا کرکامیابی حاصل کرلی ۔اس شاندار کامیابی پر فاتح ٹیم میڈیا الیون کے کپتان افضل بٹ کوخوبصورت ٹرافی ,میڈیا الیون کے طارق چوہدری ، عابد عباسی ،اصغرعلی مبارک ، زاہد فاروق ملک،عدنان حیدر، شکیل اعوان جب کہ اداکاروں کی جانب سے ذوالقرنین حیدر، کیپٹن آغا شیراز،کلیم خان، شبیر شاہ ،عماد بٹ، سلمان احمد ،بابر عباس، صابر سنی، شیری خان، انجم عباسی ،رمیض، عزیر کلیم ، ذیشان حیدر ، کرم خان ، لیاقت شاہ ، جھلک اور نور کو گولڈ میڈلز سے نوازا گیا۔ میچ کے آفیشل اسکورر ایم رافع شبیر جب کہ ایمپائرز راجہ افتخار اور شبیر احمد تھے .بہترین بالنگ پر شیزاز کو شیلڈ سے نوازا گیا۔میڈیا الوین کے کپتان افضل بٹ کی جانب سے عاصمہ بٹ اورسابق ڈپٹی سپیکر آزاد کشمیر شاہین کوثر ڈار کو بہترین کرکٹ میچ کے انعقاد پر مباک باد پیش کی۔
مہمان خصوصی سابق وفاقی وزیر فیصل کریم کنڈی اور چئیرمین اسٹینڈنگ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ احمد حسین ڈاھر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اورمیچ کے شاندارانعقاد پر عاصمہ بٹ صدر آل پاکستان چائینیز اوورسیز یوتھ فیڈریشن کو مبارکباد پیش کی۔ اسلام آباد کے ذوالفقار علی بھٹو کرکٹ گراؤنڈ جی سیون مرکز میں شوبز الیون اور میڈیا الیون کےبارش کی وجہ سے متاثرہ میچ 8 اوورز پر مشتمل تھاجشن آزادی کرکٹ میچ کا ٹاس جیت کرپہلے کھیلتےہوئےشوبز الیون نے6 وکٹوں کے نقصان پر89 بنا کر 90 رنز کا ہدف دیا۔ شوبز الیون کی ٹیم میں بابر عباسی نے7 بالوں پر 22 سکور بنائے۔جواب میں
میڈیا الیون کی ٹیم نے 4 کھلاڑیوں کے نقصان پرہدف آخری اوور میں پوراکرلیا ۔میڈیا الیون کےمدثر نے 9 عابد عباسی 6 فیاض 16 حسن 10 اور ثمر عباس نے سب سے زیادہ 24 رنز بنائے اور فیاض احمد نے 2 وکٹ لیں۔ بہترین کارکردگی پر ثمر عباس کو مین أف دی میچ سے نوازا گیا ا۔س موقع پرآل پاکستان چائینیز اوورسیز یوتھ فیڈریشن کی صدر عاصمہ بٹ نے دلکش اور شاندار جشن آزادی کرکٹ میچ پر وشوبز الیون اور میڈیا الیون کے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ جشن آزادی پر میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ ہماری فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے محنتی اور لائق افراد سامنے لآئیں۔ ا۔س موقع پرسابق وفاقی وزیر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سی پیک انمول تحفہ ہے جسے آج سب نے مل کر یادگار بنا دیا ہے۔ بہترین کرکٹ میچ پر آل پاکستان چائینیز اوورسیز یوتھ فیڈریشن کی صدر عاصمہ بٹ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔چئیرمین اسٹینڈنگ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ احمد حسین ڈاہر نے کہا کہ ہار جیت کھیل کاحصہ ہے۔دونوں ٹیموں کی بہترین کارکردگی پر انھیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔سی پیک منصوبہ دونوں ممالک کے لئیےاہم ہے ۔اس طرح کی تقریبات دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں مدد دیں گی۔