اسلام آباد(ٹی این ایس)شہریار آفریدی کی گرفتاری کیخلاف کیس کیلئے نیا بینچ تشکیل

 
0
112

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہریار آفریدی کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کے خلاف کیس کیلئے نیا بینچ تشکیل دے دیا۔تحریک انصاف کے رہنما شہریارآفریدی کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کیخلاف کیس کے لئے نیا بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس جسٹس بابر ستار کو بھجوا دیا ہے، اور جسٹس بابر ستار 15 اگست کو شہریار آفریدی کی ایم پی اوکے تحت گرفتاری کیخلاف سماعت کریں گے۔

گزشتہ روز سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی نے شیر افضل مروت ایڈووکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، جس میں سیکرٹری داخلہ ،آئی جی اسلام آباد، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اے ٹی سی کورٹ راولپنڈی کے احاطے سے باہر آتے ہی حراست میں لیا گیا، معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ 8 اگست کو مجسٹریٹ اسلام آباد نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کا حکم جاری کیا ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ تھری ایم پی او کی گرفتاری کو کالعدم قرار دے کر رہائی کا حکم دیا جائے۔