سینیٹ الیکشن، فاروق ایچ نائیک نے یوسف رضاگیلانی کے مسترد شدہ ووٹ چیلنج کر دئیے

 
0
175

اسلام آباد 12 مارچ 2021 (ٹی این ایس): فاروق ایچ نائیک نے یوسف رضاگیلانی کے مسترد شدہ ووٹ چیلنج کر دئیے۔

فاروق ایچ نائیک نے یوسف رضاگیلانی کے مسترد شدہ ووٹ کو چیلنج کر دیا ہے، انھوں نے کہا مہر خانے کے اندر ہی نام کے اوپر لگی ہوئی ہے۔

پریزائیڈنگ افسر نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کے 7 ووٹ مسترد ہوئے، مسترد 7 ووٹوں میں باکس کی بجائے نام پر مہر لگائی گئی ہے، جب کہ ایک ووٹ دونوں امیدواروں کے خانوں میں مہر لگانے پر مسترد ہوا۔

فاروق نائیک نے کہا کہ خانے کے اندر مہر لگانی ہے یہ کہیں نہیں لکھا کہ نام پر نہ لگائیں، سیکریٹری صاحب نے خود یہ بات کہی کہ مہر خانے کے اندر ہونی چاہیے۔

محسن عزیز نے کہا بیلٹ پیپر پر لکھا ہے امیدوار کے نام کے سامنے مہر لگائی جائے، بیلٹ پیپر پر واضح لکھا ہوا ہے کہ امیدوار کے نام پر سامنے مہر لگائی جائے۔

پریزائیڈنگ آفیسر کا کہنا تھا کہ مہر خانے کے اندر ہی نام کے اوپر لگی ہوئی ہے، خانے کے اندر مہر لگانی ہے یہ کہیں نہیں لکھا کہ نام پر نہ لگائیں۔ انھوں نے مزید کہا بیلٹ پیپر پر میرا بھی خیال ہے نام کے سامنے خانے میں مہر لگائی جائے، میں رولنگ دے رہا ہوں آپ کو نہیں پسند تو الیکشن ٹریبونل جائیں۔

واضح رہے کہ حکومتی امیدوار صادق سنجرانی 48 ووٹ لے کر چیئرمین سینیٹ منتخب ہو گئے ہیں، جب کہ ان کے مقابلے میں پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کو 42 ووٹ ملے، ان کے 7 ووٹ مسترد ہوئے۔ صادق سنجرانی نے دوسری مرتبہ چیئرمین سینیٹ کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔