اسلام آباد( ٹی این ایس) پیمرا ترمیمی بل پر دستخط کے لئے اسلام آباد کرائم اینڈ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن اکرا کے صدر صغیر چوہدری نے بھی صدر مملکت اسلامہ جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو لیٹر لکھ دیا۔

 
0
93

ایوان صدر میں جمع کروائے گئے خط میں اکرا کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ پیمرا ترمیمی بل 2023 متفقہ طور پر منظوری کے بعد ایوان صدر بھجوایا جا چکا ہے ۔ اس بل میں ورکنگ جرنلسٹس اور میڈیا ورکرز کے حقوق کو تحفظ دیا گیا ہے ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ صحافیوں کے سروس سٹرکچر کو قانونی شکل دی گئی ہے ۔ جبکہ اس بل کی تیاری میں تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت شامل ہے ۔ صغیر چوہدری نے صدر مملکت کو اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہنرا ترمیمی بل پر جلد از جلد دستخط لازمی ہیں ۔ کیونکہ اس بل سے جڑے 50 ہزار سے زائد صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے مستقبل کا سوال ہے ۔ خط میں درخواست کی گئی ہے کہ اب ملک بھر کے صحافیوں کی نظریں اس بل پر ہیں اگر بل پر بروقت دستخط نا ہوئے تو اس سے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا ۔ صدر اکرا و سابق فنانس سیکریٹری نیشنل پریس کلب صغیر چوہدری نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پرزور اپیل کی ہے کہ مختلف صحافتی تنظیموں کی جانب سے بھی جلد دستخط کے لئے خطوط لکھے گئے ہیں اس لئے بل پر جلد سے جلد دستخط ناگزیر ہیں ۔