کراچی( ٹی این ایس)’’زرداری سے دوستی ہو گئی تو بہت سے لوگوں کی نوکریاں چلی جائینگی‘‘

 
0
115

 سابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے اپنے پرانے دوست آصف زرداری سے دوبارہ دوستی سے انکار کردیا۔

کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار مرزا نے کہا کہ پرانے دوستوں سے دوبارہ دوستی کے لیےکسی نے کوئی کوشش نہیں کی، نہ میں زرداری سے دوبارہ دوستی کرناچاہتا ہوں اور نہ ان کے پاس اتنا وقت ہے۔

انہوں نے کہاکہ آصف زرداری سے میری دوستی ہوگئی تو بہت سےلوگوں کی نوکریاں چلی جائیں گی۔

الیکشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ابھی الیکشن لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، بدین میں 8 سال پہلے اسپتال بنا تھا اب وہاں کوئی سہولت نہیں، حکومت کی پرفارمنس کا پتا کرنا ہے تو کسی بھی عام آدمی سے پوچھا جاسکتا ہے