اسلام آباد ( ٹی این ایس)نگران وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری، مہمانوں کی فہرستیں تیار

 
0
107

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی حلف برداری کی تقریب 14 اگست (پیر) کو ہو گی، تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے مہمانوں کی فہرستیں تیار کر لی گئیں۔ ذرائع کے مطابق تقریب حلف برداری میں سبکدوش وزیر اعظم شہباز شریف بھی شرکت کریں گے، سابق حکومت کے اہم عہدیداروں اور اتحادی حکومت کے سابق وزرا کو دعوت نامے بھجوائے جا رہے ہیں۔چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی، چیف جسٹس آف پاکستان کو دعوت نامے ارسال کر دیئے گئے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس، چیف الیکشن کمشنر کو بھی دعوت نامے بھجوا دئیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق چاروں صوبائی گورنرز اور نگران وزرا اعلی کو بھی تقریب حلف برداری میں مدعو کیا جا رہا ہے