تھانہ پولیس چڑہوئی کی کارروائی‘ جوا ء کھیلتے ہوئے چار جواری دھر لیے‘ داؤ پر لگی رقم اور آلات قمار بازی برآمد مقدمہ درج

 
0
239

کوٹلی مئی 9(ٹی این ایس)تھانہ پولیس چڑہوئی کی کارروائی‘ جوا ء کھیلتے ہوئے چار جواری دھر لیے‘ داؤ پر لگی رقم اور آلات قمار بازی برآمد مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ راجہ صداقت نے ہمراہ نفری زرائع کی اطلاع پر نیو برالہ کے مقام پر چھاپہ مار کر چار جواری بشارت ولد سلطان،عرفان ولد اورنگزیب،شوکت ولد یعقوب،عاصم ولد سرور ساکنان نیو بڑالہ کو جواء کھیلتے ہوئے موقعہ پرپکڑ لیا ملزمان کے قبضہ سے آلات قمار بازی اور بھاری رقم بھی ضبط کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تھانے بند کر کے تفتیش شروع کر دی۔