جہانگیر ترین کا نام قومی اسمبلی کی ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا

 
0
338

لاہور دسمبر 19(ٹی این ایس) سپریم کورٹ کی طرف سے تاحیات نا اہل قرار دئیے جانے کے بعد جہانگیر خان ترین کا قومی اسمبلی کی ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا۔ فیصلے کی کاپی موصول ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے جہانگیر خان ترین کو ڈی نوٹیفائی کر دیا تھا جس کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے بھی ان کا نام ویب سائٹ پر موجود اراکین اسمبلی کی فہرست سے ہٹا دیا ہے ۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے (ن) لیگ کے رکن اسمبلی حنیف عباسی کی پٹیشن پر 15دسمبر کو جہانگیر خان ترین کو تاحیات نا اہل قرار دینے کا فیصلہ سنایا تھا۔