نواز شریف اور شہباز شریف کی ائیرپورٹ پر مختصر ملاقات

 
0
336

لاہور دسمبر 19(ٹی این ایس) لندن سے وطن واپسی پر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی ایئرپورٹ پر مختصر ملاقات ہوئی ۔ذرائع کے مطابق ملاقات اس وقت ہوئی جب نواز شریف احتساب عدالت میں پیشی کے لئے اسلام آباد جارہے تھے عین اسی وقت شہباز شریف اپنا دورہ لندن اور ترکی مکمل کرکے لاہور ائیرپورٹ پہنچے تھے۔اس موقع پر مریم نواز بھی موجود تھیں۔مختصر ملاقات کے دوران شہباز شریف نے ترکی اور لندن کے دوروں ، اہم سیاسی امور پر نواز شریف سے تبادلہ خیال کیا ۔