این اے 120 ضمنی انتخاب، بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع

 
0
382

لاہور ستمبر8(ٹی این ایس)این اے 120 ضمنی انتخاب کےلیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ بیلٹ پیپرزکی چھپائی پاک فوج کی نگرانی میں جاری ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 120 کےلیے 3 لاکھ 50 ہزار بیلٹ پیپرز چھاپے جا رہے ہیں۔بیلٹ پیپرز کی چھپائی پاک فوج کی نگرانی میں ہورہی ہے جبکہ ترسیل بھی پاک فوج کی نگرانی میں ہوگی۔
این اے 120 ضمنی انتخاب کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی پرنٹنگ پریس لاہور میں ہورہی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف ، مسلم لیگ ن پاکستان پیپلزپارٹی سمیت 44 امیدواروں کے لیے بیلٹ پیپرز چھاپے جا رہے ہیں۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخاب کےلیے انتخابی عملہ کی تربیت بھی جاری ہے ۔ این اے 120 میں پولنگ 17 ستمبر کو ہوگی ۔