اسلام آباد(ٹی این ایس)اسلام آباد میں مقیم کشمیری رہنماء و جموں کشمیر سالویشن موومنٹ کے چیئرمین الطاف احمد بٹ کی دنیا بھر میں مقیم پاکستانی اور کشمیری عوام کو یوم آزادی پاکستان پردل کی اتھاہ گہرایوں سے مبارکباد

 
0
115

14 اگست 2023 ()پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر جموں کشمیر سالویشن موومنٹ کے چیئرمین الطاف احمد بٹ نے دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں اور حکومت کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے پاکستان کے معاشی اور مالی استحکام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نےعلاقائی امن اور ترقی کے فروغ میں مضبوط اور خوشحال پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے ۔ چیئرمین الطاف احمد بٹ نے اس بات پر زور دیا کہ مضبوط اور مستحکم پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی امنگوں اور بھارت سے آزادی کوپایہ تکمیل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے- وہ پاکستان کے ایک ایسے مستقبل کا تصور کرتے ہیں جہاں پاکستان میں معاشی ترقی اور استحکام نہ صرف کشمیری عوام بلکہ دنیا بھر میں مظلوم مسلمانوں کی مجموعی فلاح و بہبود اور ان کے انصاف اور خود ارادیت کے حصول میں معاون ہو۔ الطاف احمد بٹ نے مزید کہا کہ کشمیری پچھلے پچھتر سال سے بھارتی ناجائز قبضے سے آزادی اور پاکستان کی تکمیل اور قائداعظم محمد علی جناح کے خواب ب کو شرمندہ تعبیر کرنے کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے پاکستانی قوم اور حکومت پاکستان پر زور دیا کہ وہ تحریک آزدی کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے اب عملی اقدامات اٹھائیں ۔پاکستان کی آزادی کا جشن مناتے ہوئے مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی حکومت کی طرف سے پہلے سے طے شدہ سیاسی، معاشی اور اقتصادی کریک ڈاؤن پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ 5 اگست ٢٠١٩ کے بعد بھارتی حکمرانوں اور فوجیوں نے تعلیم، کاروبار اور معاشی سرگرمیوں میں جان بوجھ کر مداخلت کرنے سے کشمیری عوام کے کاروبار اور مستقبل کو بری طرح متاثرکیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کے نوجوانوں کو بلاجواز نشانہ بنایا جاتا ہے ان کا مستقبل چھیناجارہاہے ، اور تمام اقتصادی و کاروباری سرگرمیاں روک دی گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے کشمیری عوام بھارت کے قبضے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور ان کے حق خودارادیت کے لئے ان کے غیر متزلزل عزم کوسلام پیش کیا۔ کشمیری رہنماء الطاف احمد بٹ نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ حالت زار پر بین الاقوامی توجہ کا مطالبہ کیا اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔اور ریاست جموں کشمیر کے متعلق بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق استصواب رائے کا عمل شروع کرنے کیلئے اقوام متحدہ پر دباو قائم کریں تاکہ ہم کشمیری اپنے تابناک مستقبل کا فیصلہ کرسکے-