پشاور ( ٹی این ایس) تھانہ متھرا پولیس کی کامیاب کاروائی، شہر کے نواحی اور مضافاتی علاقوں میں سرگرم خطرناک راہزن، موٹر سائیکل لفٹرز اور گاڑی چور 7 رکنی گینگ گرفتار،

 
0
101

خطرناک گینگ شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں اسلحہ کی نوک پر موبائل، رقم سنیچنگ سمیت رکشوں اور موٹر سائیکل چوری کرنے میں ملوث ہیں، جو مسروقہ گاڑیوں کے انجن چیسز نمبرات تبدیل کرنے کے بھی ماہر ہیں۔

ملزمان کی نشاندہی پر 2 عدد رکشے سمیت 16 عدد موٹر سائیکل کی مختلف پارٹس، 1 عدد سی این جی ٹینکی اور ورداتوں میں استعمال شدہ اسلحہ بھی برآمد۔

گینگ کے گرفتار ملزمان سے دوران تفتیش مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔