راولپنڈی(ٹی این ایس)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی گولڈن جوبلی تقریبات قومی ملی نغموں کا مقابلہ حاجرہ بتول نےجیت لیا

 
0
152

..
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی گولڈن جوبلی تقریبات کے حوالے سے قومی ملی نغموں کا مقابلہ حاجرہ بتول نے ’’ہم زندہ قوم ہیں‘‘ گا کر جیت لیا.ملی نغموں کے مقابلے 76ویں جشن آزادی یوم آزادی کی تقریبات کا حصہ ہیں اور تمام 50 ریجنل کیمپس میں بھی ہوںگےعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کی ہدایت پر ریجنل کیمپس راولپنڈی نے سر سید سائنس کالج میں جشن آزادی تقریبات کے حوالے سے طلباء و طالبات کے مابین ملی نغموں کے مقابلے کا انعقاد کیا ,جس میں 50 سے زائد طالبات نے ملی نغموں کے مقابلے میں حصہ لیا۔حاجرہ بتول نے نغمہ ’’ہم زندہ قوم ہیں‘‘ گا کر پہلی جبکہ فائزہ علی نے دوسری اور ردا عارف نے ”آے راہ حق کے شہیدو” پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
دیگر شرکاء یسرا زمان، سیدہ اقراء، نور العین، ثناء۔ مہرین، عین النور، رابعہ شاہ، ماہ نور خالد، شمسہ کنول، ماریہ اسلم، ولی فیروز، فیضان علی، فہمدہ زہرہ، رابعہ شاہ، وسیم، تخلیل، وسیم بشیر، کوارڈینیٹرسعدیہ علی، صائمہ بی بی، سماویہ، نفیسہ گروپ، ماہنور اور دیگر کو یونیورسٹی کی طرف سے مہمانان گرامی ریجنل ڈائریکٹر راولپنڈی نسرین اختر مرزا، سید کاظم علی شاہ ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ,ملک عامر سہیل ڈی ایف او , سفیراللہ ایڈیشنل ڈائریکٹر ریجنل سروسز , پی آر اوعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی عزیز الرحمان نےخصوصی انعامات سے نوازا ۔