اسحاق ڈار ٗ خواجہ آصف اور احسن اقبال کی جانب سے مبینہ طورپر اقامہ ظاہر نہ کر نے پر ، نا اہلی ریفرنس سپیکر کو بھجوادیئے گئے

 
0
427

اسلام آباد جولائی 27(ٹی این ایس)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی جانب سے مبینہ طورپر یو اے ای کے اقامے ظاہرنہ کرنے پران کی نااہلی کے ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوائے گئے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے اظہرصدیق ایڈووکیٹ نے اسحاق ڈار، خواجہ آصف اور احسن اقبال کو نااہل قراردینے کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو ریفرنس بھجوایا ہے۔ریفرنس میں موقف اختیارکیا گیا کہ اسحاق ڈار، خواجہ آصف اوراحسن اقبال نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اپنی بیرون ملک ملازمت کو ظاہرنہیں کیا ٗ اس کے علاوہ تینوں وزرا نے اپنے کاغذات نامزدگی میں تں خواہ بھی ظاہر نہیں کی۔اسپیکرکے دفتر کو بھجوائے گئے ریفرنس میں کہا گیا کہ اقامہ اور تنخواہ ظاہر نہ کرنے پرتینوں وزرا اسمبلی کی رکنیت کے اہل نہیں رہے۔ عوامی نمائندگی ایکٹ 1976 کے تحت تینوں وزراء کو تین سال سزا ہوسکتی ہے، اس لئے انہیں آئین کے آرٹیکل 63 کے تحت نا اہل قرار دیا جائے۔