ایم ایم اے کو دوبارہ بحال کرنے میں کافی تحفظات ہیں،اس بارے غور کرینگے ، مولانا سمیع الحق

 
0
377

کوئٹہ جولائی 27(ٹی این ایس )جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ ایم ایم اے کو دوبارہ بحال کرنے میں دینی جماعتوں میں مذاکرات جاری ہیں ،میں نے ذاتی طورپر مشکل دور میں دینی جماعتوں کو متحد کیا ہے ،حالات حاضر میں دینی جماعتوں کا صرف اللہ تعالی کی رضا اور ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے مخلصانہ طورپر متحد ہونا ضروری ہے ۔ مولانا سمیع الحق نے یہ بات جمعیت (س)کے صوبائی ترجمان مولانا محمد شفیق دولت زئی سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے کو دوبارہ بحال کرنے میں دینی جماعتوں میں مذاکرات جاری ہیں ،میں نے ذاتی طورپر مشکل دور میں دینی جماعتوں کو متحد کیا ہے ،حالات حاضر میں دینی جماعتوں کا صرف اللہ تعالی کی رضا اور ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے مخلصانہ طورپر متحد ہونا ضروری ہے ، انہوں نے کہا کہ سابق ایم ایم اے کو پاکستانی عوام نے بھاری اکثریت سے ووٹوں میں کامیاب کیا مگر (ر)جنرل مشرف نے ایم ایم اے کو یرغمال بناکر ان سے تمام غیرقانونی اقدامات تسلیم کرائے جس کے باعث عوام ایم ایم اے کے کردار سے مایوس ہوئے مگر اب دوبارہ ایم ایم اے کو بحال کرنے میں میری پارٹی کے کافی تحفظات ہیں جن پر غور کرنے کی ضرورت ہیں ، انہوں نے کہا کہ جمعیت (س)کا موقف روز اول سے واضح ہے کہ وہ فوجی جمہوریت کو اپنا مقصد منشور نہیں سمجھتی بلکہ ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کا منشو ر اولین مقصد ہیں ۔مولانا سمیع الحق نے واضح کیا کہ تحفظات دورکرنے کی صورت میں مذہبی جماعتوں کو دوبارہ ایم ایم اے کو بحال اورمضبوط بنانے کیلئے اہم کرادا ر ادا کرونگا۔مولانا سمیع الحق نے مولانا شفیق دولت زئی کو ہدایت جاری کیاکہ صوبہ بلوچستان میں مذہبی جماعتوں کے متحد روابط تیز کیا جائے تاکہ اتحاد کیلئے راہ ہموار ہوسکے۔