راولپنڈی(ٹی این ایس) ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی کی کارروائی

 
0
121

ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم راولپنڈی چوہدری عبدالروف کی ہدایات پر انسپیکٹر ملک اویس نے کارروائی کرتے ہوئے جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ملزم گزشتہ کئی ماہ سے شکایت کنندہ کو ہراساں کر رہا تھا۔

ملزم محسن خان نے متاثرہ کے نام پر فیس بک آئی ڈی بنائی۔

ملزم نے متاثرہ کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز فیس بک پر وائرل کیں۔

ملزم نے متاثرہ کی تصاویر مختلف فیس بک گروپس اور شکایت کنندہ کے گھر والوں سے بھی شئیر کیں

ملزم کو میانوالی سے گرفتار کیا گیا۔

ملزم کے قبضے سے موبائل فون برآمد کر لیا گیا۔

ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مزید تفتیش جاری ہے۔

ترجمان ایف آئی اے