سی پی او محمد احسن یونس کا فجر کی نماز کے وقت شہر کا اچانک دورہ وارث خان اور نیوٹاؤن کے علاقہ میں مختلف مساجد کی حفاظت پر مامور سیکورٹی ڈیوٹی کو چیک کیا

 
0
326

راولپنڈی 04 مئی 2020 (ٹی این ایس): سی پی او محمد احسن یونس کا فجر کی نماز کے وقت شہر کا اچانک دورہ وارث خان اور نیوٹاؤن کے علاقہ میں مختلف مساجد کی حفاظت پر مامور سیکورٹی ڈیوٹی کو چیک کیا، سی پی او نے فرائض سے غفلت اور لاپرواہی برتنے پر تھانہ نیوٹاؤن کی موبائل 02 کے تمام سٹاف کو معطل کر دیا، موبائل گشت پر مامور عمران حیدر اے ایس آئ، کانسٹیبل محمد صادق اور کانسٹیبل ذیشان دوران ڈیوٹی گاڑی میں سوۓ ہوۓ پاۓ گئے، سی پی او نے غفلت کے مرتکب اہلکاروں کو فوری طور پر معطل تبدیل لائن کرنے کے احکامات جاری کئے، فرائض سے غفلت اور لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جاۓ گی، راولپنڈی پولیس کڑے احتساب کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، فرائض سے غفلت برتنے والے افسر و اہلکار کسی رعایت کے مستحق نہیں، سی پی او محمد احسن یونس