ہری پور پھرہالہ کے رہائشی 25سالہ نوجوان نے والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہوکر گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی

 
0
356

ہریپور 04 مئی 2020 (ٹی این ایس): ہری پور پھرہالہ کے رہائشی 25سالہ نوجوان نے والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہوکر گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کاخاتمہ کرلیا تفصیلات کے مطابق ہری پور پھرہالہ کارہائشی 25 سالہ نوجوان بلال احمد والد محمد ریاض عرف پپو جو کہ رات کو دیر سے گھر آیاتووالد نے اسے دیر سے آنے کی وجہ دریافت کرتے ہوئے نصیت کے طور پر ڈانٹ ڈپٹ کی جس پر بلال نے والد کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہوکر گزشتہ روز
سحری کے وقت گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی بلال کی نماز جنازہ گزشتہ روز پھرہالہ میں ادا کردی گئی۔