الیکشن کمیشن میں (ن)لیگ اورپیپلزپارٹی کیخلاف فنڈنگ کیس کی سماعت کل ہوگی

 
0
8110

اسلام آباد،دسمبر18(ٹی این ایس): الیکشن کمیشن آف پاکستان میں (ن)لیگ اورپیپلزپارٹی کےخلاف فنڈنگ کیس کی سماعت کل ہوگی،تحریک انصاف  نے(ن)لیگ اورپیپلزپارٹی کی فارن فنڈنگ کی تحقیقات کی درخواست دی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے(ن)لیگ اورپیپلزپارٹی کی فارن فنڈنگ سےمتعلق کیس کی سماعت مقرر کردی ہے۔ الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی کےخلاف فنڈنگ کیس کی سماعت کل ہوگی۔ پی ٹی آئی نے(ن)لیگ اورپیپلزپارٹی کی فارن فنڈنگ کی تحقیقات کی درخواست دی تھی۔درخواست کے متن کے مطابق فارن فنڈنگ دونوں پارٹیوں کوبھی ہورہی ہے اس کی جانچ پڑتال کی جائے۔ (ن)لیگ کیخلاف برطانیہ میں پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات کیلئے کہا گیا تھا۔