بم دھماکہ میں جان کی بازی ہارنے والے ارشد مسیح کی بیوہ کیلئے وزیراعلیٰ کی جانب سے20لاکھ روپے مالی امدا

 
0
394

لاہور جولائی 26(ٹی این ایس ) کوٹ لکھپت خودکش بم دھماکہ میں جان کی بازی ہارنے والے نوازشریف کالونی فیروز پور روڈ کے رہائشی ارشد مسیح کی بیوہ کے لئے وزیراعلیٰ کی وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی جانب سے 20لاکھ روپے مالی امدادکا چیک صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق اور مشیر وزیراعلیٰ خواجہ احمد حسان نے مرحوم کی بیوہ حمیدہ بی بی کو پہنچایا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کے لئے متحد ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کو مٹانے کے لئے پاک فوج اور سکیورٹی ایجنسیوں کے ساتھ ساتھ عام شہری بھی اپنی جانوں کی قربانی دے رہے ہیں۔ مشیر وزیراعلیٰ خواجہ احمد حسان نے کہا کہ دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں اور ایک دن پاکستان سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہو کر رہے گا۔