پنجگور،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2سگے بھائی زخمی

 
0
296

پنجگور جولائی 26 ( ٹی این ایس ) پنجگور کے سرحدی علاقے پروم میں فائرنگ سے دو سگے بھائی زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے پروم میں دو سگے بھائی نظام اور فدا مسلح افراد کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے جہنیں طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کردیا گیا لیویز زرائع کے مطابق ملزمان واقعہ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں اور واقعہ کسی دشمنی کا نتیجہ ہوسکتا ہے ۔