پشاور (ٹی این ایس) ایس پی کینٹ وقاص رفیق کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر ڈی ایس پی پشتخرہ شیر افضل خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سربند کلیم اللہ خان نے لیڈیز پولیس کے ہمراہ اہم کاروائی

 
0
99

پشاور

ایس پی کینٹ وقاص رفیق کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر ڈی ایس پی پشتخرہ شیر افضل خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سربند کلیم اللہ خان نے لیڈیز پولیس کے ہمراہ اہم کاروائی کے دوران رہائشی مکان سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے ملوث بین الصوبائی منشیات سمگلر نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ، گرفتار ملزمان کا تعلق ضلع خیبر سے ہیں، اہم کاروائی کے دوران رہائشی مکان سے 47 کلو گرام چرس اور 6 کلو گرام افیون برآمد کر لی گئی ہے، ملزمان پشاور اور ملک کے دوسرے شہروں سمیت پنجاب کو بھی منشیات سمگل کرنے میں ملوث ہیں ، جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران نیٹ ورک میں شامل دیگر ملزمان کے بھی نام اگل دیئے ہیں جن کی گرفتاری کیلئے ضلع خیبر اور پنجاب پولیس کیساتھ رابطے کرکے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے