اسلام آباد (ٹی این ایس) بیورو آف ایمیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے افسر محمد جبار چوہدری کو سینٹرل سلیکشن بورڈ کی کے سفارش پر گریڈ 20 میں ترقی دے دی گئی

 
0
112

بیورو آف ایمیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے افسر محمد جبار چوہدری کو سینٹرل سلیکشن بورڈ کی کے سفارش پر گریڈ 20 میں ترقی دے دی گئی ۔ انہیں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل بیورو آف ایمیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق محمد جبار چوہدری کا شمار بیورو کے ان افسران میں ہوتا ہے کے جو محنتی و قابل ہونے کے ساتھ ساتھ قسمت کے بھی دھنی ہیں ۔
صرف 18 سال کی بیورو کی سروس کے بعد ایڈیشنل ڈی جی کا ہما سر پر بیٹھا لینا بلا شبہ ایک برّی کامیابی ہے ۔اقتصادیات میں ماسٹر ڈگری کے حامل جبار چوہدری نے اپنا کیریئر 1989 میں شروع کیا اور مختلف محکمہ جات یعنی لیبر ڈیپارٹمنٹ ،سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ ،مری امپرومنٹ ٹرسٹ ، پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی بھٹی سے کندن بن جانے کے بعد بیورو کو جوائن کیا اور اپنی ذہانت اور محنت کے بل بوتے پر جلد بیورو کے اچھے افسران میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ۔ کاشف احمد نور کے دور میں ان کی زیادہ تر کامیابیوں کے پیچھے جبار چودھری کی کاوشوں کا عمل دخل بھی تھا.
چار بینکوں کی بجائے صرف ایک بینک یعنی نیشنل بینک کے پروٹیکٹر آفس میں قائم کردہ ایک کاؤنٹر کے ذریعے فیس کی ادائیگی کی سہولت ، انشورنس کوریج کی مدت دو سال سے بڑھا کر پانچ سال کرنا اور زر تلافی کی رقم دو لاکھ سے بڑھا کر دس لاکھ کرنا ، بیورو کے آپریشنل کام کو کمپیوٹرائزڈ کرنے اورMIS کو ڈویلپ کرنے اور نافذ کرنے اور ایک ہمہ جہت میڈیا کمپین لانچ کرنا ان کے اھم کارناموں میں شامل ہیں ۔ان کی طبیعت میں موجود عاجزی اور انکساری سب اسٹاف کے ساتھ عزت اور احترام سے پیش آنا ان کا طُرہ امتیاز ہے ۔ امید کی جا رہی ہے کے بیورو میں 13سال بعد بیورو سے ہی اھم پوسٹ پر تعیناتی سے بیورو میں دور رس تبدیلیاں لائی جائیں گی جن سے عوام کا ایمیگریشن کے عمل پر اعتماد بڑھے گا