بارگاہ الہٰی میں شکرگزاری  کیساتھ  ایوان صدرسےرخصت ہو رہا ہوں، جو ذمہ داری سپردتھی اس کی ادائیگی میں کوئی کسر نہیں اٹھارکھی: ممنون حسین

 
0
549

اسلام آباد، ستمبر 08(ٹی این ایس): سبکدوش ہونے والے ‏صدرپاکستان ممنون حسین نے کہا ہے کہ بارگاہ الہٰی میں شکرگزاری  کیساتھ  ایوان صدرسےرخصت ہو رہا ہوں جو ذمہ داری سپردتھی اس کی ادائیگی میں کوئی کسر نہیں اٹھارکھی۔ انھوں نے کہا ہے کہ  اپنےاختیارات اورآئینی حدودکاادراک کیا اوران پرسختی سےکاربندرہا‏،اللہ اوراپنے ضمیر کےسامنے سرخرورہا ہوں، ‏ایوان صدر،صدرمملکت کی ذمہ داریوں پرمختلف حلقوں میں  کافی ابہام ہے،ایوان  صدرمیں بیٹھے بعض لوگوں نےپسندوناپسند کےمطابق کام چلانے کی کوشش کی ‏آئین وقانون کی پاسداری میں ہی وطن عزیزکی ترقی،خوشحالی کارازپوشیدہ ہے۔