زندگی میں اتنا بڑا جعلی الیکشن نہیں دیکھا، اسمبلیوں کے اندراور باہر جوڈاکاڈالاگیااسکوآسانی سے ہضم نہیں ہونے دیں گے: حمزہ شہباز

 
0
365

حکومت بلدیاتی اداروں کو ختم کرنا چاہتی ہے،بلدیاتی اداروں کوختم کرنےکی کوشش کی گئی تواسمبلیوں میں ان کاگھیراؤ کرینگے

لاہور، ستمبر 08(ٹی این ایس):اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز  شریف نے کہا ہے کہ زندگی میں اتنا بڑا جعلی الیکشن نہیں دیکھا،لاہورکا رزلٹ تین دن تک نہیں آیا ،راجن پور کا رزلٹ لاہور سے پہلے آگیا ،پاکستانیوں ، غور کریں جہاں ن لیگ کا امیدوار 2 ہزارسے ہارتاہے وہاں12ہزارووٹ مسترد ہوتے ہیں۔حمزہ شہباز نے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی صاحب ،کنٹینر پرتماشے لگتے تھے،22کروڑعوام کے مسائل کاحل کنٹینرکاتماشا نہیں ،کبھی پاکپتن کا تماشا دیکھنے کو ملتاہے، کبھی ہیلی کاپٹر کے کرائے کو 55 روپے بتایا جاتا ہے، اسمبلیوں کے اندراور باہر جوڈاکاڈالاگیااسکوآسانی سے ہضم نہیں ہونے دیں گے،پاکستان مسلم لیگ ووٹ پر ڈاکے کا حساب لے کر رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کے 21 ارب روپے جو الیکشن پر خرچ ہوئے ،الیکشن کمیشن نے آرام سے کہ دیا کہ سسٹم بیٹھ گیا ہے،آر ٹی ایس سسٹم نہیں بیٹھا یہ آپ کے اور میرے ووٹوں پر ڈاکا ڈالا گیا ،پنجاب اسمبلی میں ایک ووٹ سے وزیراعلیٰ بنا ہے ۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ نیازی صاحب،یاد ہے2013 میں نوازشریف سے کہا گیا کے پی میں ن لیگ کی حکومت بننی چاہیے،نوازشریف نے کہا کے پی میں پی ٹی آئی کی حکومت بننی چاہیے ،جہانگیر قرضے معاف کراتا ہے ، آزاد اراکین کی بولی لگاکر بنی گالہ لے گیا ،2018 میں مسلم لیگ ن پنجاب کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ،لیکن ہمیں حکومت نہیں بنانے دی گئی،عوام پوچھتی ہے حکومت بناتے ہی بجلی اور گیس کا بم گرایا گیا ۔اپوزیشن لیڈر نے کہا حکومت بلدیاتی اداروں کو ختم کرنا چاہتی ہے،بلدیاتی اداروں کوختم کرنےکی کوشش کی گئی تواسمبلیوں میں ان کاگھیراؤ کرینگے ،بلدیاتی نمایندے حوصلہ رکھیں،ہم نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں،این اے124 سے شاہدخاقان عباسی الیکشن لڑیں گے،نوازشریف کے مخلص ساتھی کے ساتھ وہی پیارکرناجومیر ے ساتھ کرتے ہو،نیازی صاحب نے کے پی کے میں 300ڈیم بنانے کاکہا،ایک بھی نہیں بنا،لگتا ہے بھاشا ڈیم بھی نوازشریف ہی بنائیں گے،نیازی صاحب نے کھادکی قیمتوں میں اضافہ کرکے کسان کی کمرتوڑدی۔